مولانانذرالحفیظ ندوی ازہری کی وفات پرشفیع اردولائبریری یکہتہ میں تعزیتی نشست۔مئ بروز اتوار بعدنمازمغرب شفیع اردو لائبریری یکہتہ میں ایک تعزیتی نشست کاانعقادکیاگیا،جس میں علاقہ کے سرکردہ علما، ائمہ اور اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تعزیتی نشست کی صدارت مولانامنظورشمسی قاسمی اور نظامت اشتیاق احمد ندوی نےکی علاقہ کے معروف عالم دین، مصنف ومحقق اور دار العلوم ندوۃالعلماءکے نوجوان استاذ مفتی منورسلطان ندوی صاحب پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا کی زندگی کے مختلف پہلو …
مزید دیکھیںمیں بھی حاضرتھاوہاں۔۔۔
گذشتہ دنوں ایک ادبی مجلس میں شرکت کاموقع ملا،سیمینارکاعنوان تھا’حیات اللہ انصاری اوران کاافسانوی ادب‘اورمجلس کے منتظم تھے جناب اویس سنبھلی صاحب، ان دونوں میں اتنی کشش تھی کہ میں اپنی خودساختہ بلکہ مزعومہ مصروفیات کے باوجود وقت پرپروگرام ہال پہونچ گیا،ادیبوں کوپڑھنے کاموقع ضرورملاتھا،مگرادیبوں کودیکھنے اورسننے کایہ پہلاموقع تھا، شہ نشین پرقدرآورادیبوں کی موجودگی جہاں سیمینارکووقارواعتبارعطاکررہی تھی وہیں شرکاء کی کثرت سیمینارکی کامیابی کی گواہی تھی۔
س…
ووٹ کی طاقت
منورسلطان ندوی
ایڈیٹر ماہنامہ صدائے مروہ،لکھنؤ
ہماراملک ایک جمہوری ملک ہے،جمہوری نظام حکومت میں رائے عامہ کوغیرمعمولی اہمیت حاصل ہوتی ہے،رائے عامہ کے ذریعہ پرامن انقلاب لایا جاسکتا ہے، اسی رائے عامہ سے حکومتیں بنتی بھی ہیں اورگرتی بھی ہیں،ملک کی پالیسی بنانے اورمنصوبہ سازی میں بھی رائے عامہ موثرہوتی ہے۔جمہورنظام حکومت کاایک اہم اوربنیادی عمل الیکشن ہے،الیکشن کے ذریعہ عوام کی رائے معلوم ہوتی ہے،اوررائے کی اکثریت کی بنیادپرہی …
اسوہ ابراہیمی کاپیغام
دورحاضرکے مسلمانوں کے نام
منورسلطان ندوی
(ایڈیٹر ماہنامہ صدائے مروہ ،لکھنؤ)
حضرت ابراہیم علیہ السلام ایک جلیل القدررسو ل تھے،انبیاء اوررسولوں کی فہرست میں انہیں بڑاامتیازی مقام حاصل ہے،وہ خلیل اللہ یعنی اللہ کے دوست کے لقب سے ملقب ہیں،اس سے بڑاشرف اورمقام اور کیاہوسکتاہے،قربانی انہی کاایک یادگارعمل ہے،جسے اللہ تعالی نے اس طرح قبول فرمایاکہ ہمیشہ کے لئے اسے شعاراسلام بنادیا، انہیں یہ مرتبہ بھی ح…
شریعت پرعمل: مسلمانوں کے تمام مسائل کاواحدحل منورسلطان ندوی ایڈیٹرماہنامہ صدائے مروہ ،لکھنؤ اس وقت ننانوے فیصدمسلمان(خواہ وہ ایک مجلس کی تین طلاق کوتین مانتے ہوں یاایک مانتے ہوں)تین طلاق کے تئیں حکومت کے رویے سے بے حد فکرمندہیں،اورتین طلاق سے متعلق بل کوشریعت میں مداخلت سمجھتے ہیں،طلاق بل کی دفعات سے صاف ظاہرہے کہ تین طلاق صرف عنوان ہے،ورنہ اصل مقصدطلاق کوختم کرناہے،اس بارے میںحکومت کی نیت پوری طرح آشکارہ ہوچکی ہے،اس تناظرمیںمسلمانوں کی فکرمندی دین سے تعلق کی غماز اور ایمان…
مزید دیکھیںDNAٹسٹ کی بنیاد پر ولد
الزنا کے نسب کا ثبوت
زنا نہایت قبیح عمل ہے ‘ جسے اللہ تعالیٰ نے حرام
قرار دیا ہے۔ او راس تک پہونچانے والے تمام راستوں کو بند کیا ہے ‘ اس کے بعد بھی
اگر کوئی اس جرم کا ارتکاب کرتا ہے تواس کے لئے شریعت نے سزا متعین کی ہے جو شادی
شدہ مرد و عورت کے لئے رجم(پتھر مار کر ہلاک کرنا) اور غیر شادی شدہ لوگوںکیلئے سو
کوڑا ہے‘ زنا سے متعلق یہ مسئلہ مشہور ہے کہ ا س عمل کے نتیجہ میں ہونے والا بچہ
ناجائژ او رغیر ثابت النسب کہلاتا ہے‘ یعنی اس کا نسب زانی سے نہیں جوڑے جا…
اسلام اورمسلمانوںکے خلاف غلط پروپیگنڈوں کے مقابلہ کے لئے سوشل میڈیاکامنظم اوربھرپوراستعمال وقت کی اہم ضرورت منورسلطان ندوی گذشتہ دودہائیوں میں سوشل میڈیانے عالمی انقلابات میںجوزبردست کردار اداکیاہے،وہ اہل فکرونظرسے مخفی نہیں نہیں،تیونس کے انقلاب سے لے کرمصروشام کے انقلاب تک سوشل میڈیاکی کارفرمائی ظاہرہے ،گذشتہ چندماہ قبل ترکی میں صدرجب اردگان کے خلاف ہونے والے زبردست انقلاب کی ناکامی بھی اسی سوشل میڈیاکی مرہون منت ہے،خودہمارے ملک میں متعددای…
مزید دیکھیںسیلاب ریلیف کمیٹی لکھنؤ کی جانب سے امدادی رقم بھیجنے کا سلسلہ جاری لکھنؤ: قدرتی آفات ومصائب سے دو چار انسان کی مدد کرنا اور بلاتفریق مذہب وملت انہیں راحت پہنچانا بڑے ثواب کی بات ہے، احادیث میں صحیح مسلمان کی پہچان یہی ہے کہ وہ دوسروں کے کام آتاہو، ایسے موقع پر مصیبت سے دوچار افراد کو سہارا دینا انسانی واسلامی ذمہ داری کے ساتھ زندہ ضمیری کی بھی علامت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا جہانگیر عالم قاسمی کنوینر سیلاب ریلیف کمیٹی لکھنؤ نے کمیٹی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ مو…
مزید دیکھیںسوشل میڈیا کی اخلاقیات (سدید ازہر فلاحی، الجامعۃ الاسلامیۃ، شانتاپرم۔ کیرلا) انسان کوحیوان سے ممتاز کرنے والی چیز اخلاق ہی ہے۔ دین کا مقصد بااخلاق شخصیت کی تعمیر ہے۔انسانی زندگی میں اخلاق کا ظہور تعلقات میں ہوتا ہے۔ جدید ٹکنالوجی کی ترقی نے انسانی تعلقات کی نت نئی شکلیں پیدا کردی ہیں، اور ان کے دائرے کو وسیع تر کردیا ہے۔ ان ہی ترقیاتی شکلوں میں آن لائن سوشل نیٹ ورکنگ بھی ہے۔ انٹرنیٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والا ہر شخص Facebook، Twitter Linkedin، Tumblr، Youtube،Myspace، Flickr…
مزید دیکھیں
Social Plugin