تعلیم کے میدان میں رہنمائی وقت کی اہم ضرورت


تعلیم کے میدان میں رہنمائی وقت کی اہم ضرورت
اتحادفاؤنڈیشن،یکہتہ کے زیراہتمام کیرئرگائڈنس پروگرام میں علماء ودانشوران کااظہارخیال
بچے مستقبل کے گوہرنایاب ہوتے ہیں،انہی میں کل کوئی قوم کارہنمابنے گا،اس لئے ان کی تعلیم وتربیت اورتعلیمی رہنمائی وقت کی اہم ضرورت ہے،ان خیالات کااظہار جناب نیازاحمدسابق اے ڈی ایم نے اتحادفاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہونے والے کیرئرگائڈنس پروگرام میں ہائی اسکول اور کالج کے طلبہ کے سامنے کیا،انہوں نے کہاکہ آج پوری دنیامیں اس بات پرگفتگوہورہی ہے کہ ہمارارہنماکیساہو؟طلبہ کوکبھی یہ نہیں سوچناچاہیے کہ ان کاتعلق کسی گاؤں یاکسی غیرمعروف علاقے سے ہے،چھوٹے سے چھوٹے گاؤں دیہات سے بھی ایسے لوگ آتے ہیں جودنیاپرحکومت کرتے ہیں،جناب رضوان احمدعارف باللہ (حال مقیم سعودی عرب)نے طلبہ کو تعلیم کے نئے مواقع سے روشناس کرایا،انہوں نے کہاکہ ہرطالب علم کواپناہدف متعین کرلینا چاہیے کہ انہیں آگے کیا بننا ہے، اورپھراسی کے مطابق آگے کی تعلیم کانظام بناناچاہیے،انہوں نے کہاکہ تعلیم کے مرحلہ میں یادداشت کی بڑی اہمیت ہوتی ہے ، اورتجربہ یہ ہے کہ اگر نگاہ کی حفاظت کی جائے تویاداشت زیادہ قوی ہوتی ہے،کیونکہ نگاہ کاتعلق براہ راست دماغ سے ہوتاہے ،اوردماغ ہی میں ساری باتیں محفوظ ہوتی ہیں،انہوں نے کہاکہ تعلیم کے لئے اوقات کومتعین کرلیناچاہیے،اورمسلم بچوں کے لئے بہترہے کہ نمازکے اوقات سے اپنی تعلیم کومربوط رکھیں، خصوصا فجر سے سے پہلے اورفجرکے بعدپڑھنااورمطالعہ کرنازیادہ مفیدہوتاہے،انہوں نے ٹائم مینجمنٹ پرخاص طورپرزوردیا،مولانانوشادعالم ندوی استاذجامعہ المومنات لکھنونے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمت وحوصلہ دوایسے ہتھیارہیں جن سے تعلیم سے میدان میں ہرطرح کے مسائل کامقابلہ کیاجاسکتا ہے،انہوں نے کہ مقاصدہمیشہ بلندہونے چاہیے،اورہمیشہ مقاصدکو اپنے پیش نظررکھناچاہیے،غربت کبھی اونچی اڑان میں حائل نہیں ہوتی،تاریخ میں ایسی مثالیں موجودہیں کہ لوگوں نے غربت میں تعلیم حاصل کرکے نمایاں مقام حاصل کیاہے،مولانامنورسلطان ندوی استاذدارلعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤنے پروگرام کے مقاصدپرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے میدان میں رہنمائی کی بڑی اہمیت ہے،خودسے یاتقلیدی ذہن سے آگے کاراستہ متعین کرنے کے بجائے ماہرین سے اس معاملہ میں رجوع کرناچاہیے،آج تعلیم کاافق اتناوسیع ہوچکاہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے،اسی طرح روزگارکے مواقع میں بھی بے پناہ اضافہ ہواہے،ہماری کمی یہ ہے یہ کہ ہم ایک محدوددائرہ کے باہرنہیں سوچتے،انہوں نے بتایاکہ اتحادفاؤنڈیشن کی طرف سے اس کے پروگرام ہرسال منعقدکرنے کی کوشش کی جائے گی، انہوں نے کہاکہ فاؤنڈیشن کی طرف آن لائن گائڈنس کاانتظام ہے،طلبہ کوکسی طرح کی رہنمائی کی ضرورت ہوتوفاؤنڈیشن سے رجوع کرسکتے ہیں، جناب رزیق احمدعلیگ مکھیایکہتہ نے طلبہ کویقین دلایاکہ تعلیم کے سلسلہ میں انہیں کسی طرح کی پریشانی ہوتووہ اس کودورکریں کریں گے ، انہوں نے صاف اعلان کیاکہ روپیے کی کمی کی وجہ سے کسی کاداخلہ نہیں رکے گا،اسلامک اے ای اسکول یکہتہ کے ہیڈماسٹرجناب کملیش نے کہاکہ طلبہ کوکبھی یہ نہیں سوچناچاہیے کہ وہ فلاں کام نہیں کرسکتے،انہوں نے کہاکہ ہرموضوع میں مستقبل ہے،کوئی بھی موضوع چھوٹانہیں ہوتا،آپ کو جس موضوع سے لگاؤہواسی کواپنے مستقبل کے لئے چنیں توزیادہ کامیاب ہوں گے،مولاناقاری مطیع الرحمن قاسمی پرنسل مدرسہ رحمانیہ یکہتہ نے فاؤنڈیشن کے اقدام کوسراہتے ہوئے اس طرح کے پروگرام ہرسال منعقدکرنے پرزوردیا،پروگرام کی صدارت انہوں نے ہی کی،جبکہ نظامت کے فرائض محمدخطیب اخترندوی نے انجام دئے،واضح رہے کہ اس موقع پرمیٹرک کے امتحان میں امتیازی نمبرات لانے والے تین طلبہ وطالبات کوفاؤنڈیشن کی طرف سے ایوارڈآف اکسیلینس سے نوازاگیا،اس پروگرام میں ہائی اسکول اورکالج کے طلبہ کے علاوہ تعلیم سے جڑے بہت سے افرادشریک ہوئے،جن میں جناب شبیراحمدزخمی،عارف نثارندوی،رضوان احمداشاعتی،محمدعارف ندوی،خاص طورپرقابل ذکرہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے